ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / دکشن کنڑا ضلع میں کرونا وائرس کی  355رپورٹ نگیٹیواور24پازیٹیو:12صحت یاب 

دکشن کنڑا ضلع میں کرونا وائرس کی  355رپورٹ نگیٹیواور24پازیٹیو:12صحت یاب 

Sun, 03 May 2020 12:53:28    S.O. News Service

منگلورو:03؍مئی(ایس اؤ نیوز)دکشن کنڑا ضلع میں  سنیچر کو لیباریٹری سے حاصل ہوئیں 355رپورٹیں نگیٹیو پائی گئی ہیں، کوئی بھی پازیٹیو نہیں ہے ، ابھی مزید 396لوگوں کی رپورٹ آنی باقی ہے۔

سنیچر کو 178لوگوں کا اسکریننگ کرنے کے ساتھ ہی اب تک  کل 40087لوگوں کی اسکریننگ ہوچکی ہے۔ فیور کلینک میں ابھی تک 2172لوگوں کی جانچ کی گئی ہے۔ این آئی ٹی کے میں 60اور ای ایس آئی اسپتال میں 40لوگ کوارنٹائن میں ہیں جن کی طبی نگرانی کی جارہی ہے۔

ابھی تک 3560لوگوں کے تھوک کے نمونے جانچ کے لئے بھیجے گئے تھے ان  میں سے 2994لوگوں کی رپورٹ حاصل ہوئی ہے ۔حاصل کردہ رپورٹوں میں سے 2970نگیٹیو اور 24پازیٹیو پائے گئے۔ خیال رہے کہ 24مثبت میں سے 18لوگ دکشن کنڑا ضلع سے تعلق رکھتے ہیں تو 4کیرلا ، 1اُڈپی اور ایک بھٹکل کا معاملہ شامل ہے ، واضح رہے کہ 24میں سے 12لوگ صحت یاب ہوکر گھر جاچکے ہیں۔ 9لوگ زیر علاج ہیں تو تین لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔


Share: